پاکستان میں کوروناو آئرس کی شدت میں اضافہ/ مثبت کیسز 4 فیصد سے زائد ہوگئے

پاکستان بھر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہونے لگا 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1980 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہونے لگا 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1980 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کی تشخیص کے لیے48 ہزار 382 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1980 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 973,284 ہوگئی ہے جن میں سے 913,203 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 27 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 582 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.09 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

News Code 1907325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =