یمنی فورسز نے صوبہ البیضاء کے اہم شہر الزاہر پر قبضہ کرلیا

یمنی فورسز اور قبائل کا سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ یمنی فورسز نے صوبہ البیضاء کے اسٹراٹیجک شہر الزاہر پر قبضہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  یمنی فورسز اور قبائل کا سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ یمنی فورسز نے صوبہ البیضاء کے اسٹراٹیجک شہر الزاہر پر قبضہ کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ البیضاء پر بڑے پیمانے پر کارروائی کے دوران اہم شہر الزاہر پر قبضہ کرلیا ہے اور دشمن کی جارح فوج اور اس کے تکفیری مزدوروں کو البیضا کے محاذ پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔ یمنی فورسز نے صوبہ البیضاء میں دشمن کی گئی چیک پوسٹوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ ادھر یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے سعودی عرب کے علاقہ خمیس المشیط میں واقع ملک خالد ايئر پورٹ پرڈرون طیارے قاصف 2 کے ذریعہ ایک عسکری ہدف کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

News Code 1907320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =