پاکستان اور انگلینڈ آج لارڈز میں دوسرا انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسین ے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان ٹیم کارڈف سے لندن پہنچ گئی ہے۔ کھلاڑی آج نیٹ پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ لارڈز کا میدان ہماری ٹیم کے لئے سازگار رہا ہے اور یہاں ہماری حالیہ کارکردگی بھی اچھی رہی ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو نو وکٹوں سےہرا دیا تھا۔

News Code 1907314

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =