بنگلہ دیش کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 52 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں فوڈ پروسسینگ فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 52 مزدور ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں فوڈ پروسسینگ فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 52 مزدور ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ  میں واقع فوڈ پروسسینگ فیکٹری میں آگ لگنے سے  100 سے زائد مزدور اندر پھنس گئے اور کئی مزدورں نے تیسری منزل سے چھلانگیں لگادیں۔

آگ لگنے کی وجہ سے 52 مزدور بری طرح جھلسنے اور دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے جب کہ کچھ ہلاکتیں تیسری منزل سے چھلانگ لگانے سے ہوئیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد مزدورں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے جن میں 9 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ابھی تک فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے صوبائی حکومت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

News Code 1907307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =