سوئیڈن میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک

سوئیڈن میں فضائی غوطہ خوروں کو لے جانے والا طیارہ آگ لگنے کے بعد تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 اسکائی ڈائیورز سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئیڈن میں فضائی غوطہ خوروں کو لے جانے والا طیارہ آگ لگنے کے بعد تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 اسکائی ڈائیورز سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق سوئیڈن کے اوبیرو سے طیارے " ڈی ایچ سی-2 ٹربو بیئور" کے پائلٹ نے فضا میں کرتب دکھانے والے 8 اسکائی ڈائیورز کو لیکر پرواز بھری تھی تاہم فوراً ہی طیارہ آگ لگنے کے بعد زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

آتشزدگی کے بعد طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے میدانی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کے پہنچنے تک طیارہ راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ طیارے کے ملبے سے پائلٹ اور 8 اسکائی ڈائیورز کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

News Code 1907306

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =