برطانیہ نے افغانستان میں فوجی مشن کے اختتام کا اعلان کردیا

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے افغانستان میں برطانوی فوجی مشن کے اختتام کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے افغانستان میں برطانوی فوجی مشن کے اختتام کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تصدیق کی کہ افغانستان کے نیٹو مشن میں شامل 750 برطانوی فوجی واپس بلا لیے گئے ہیں، انکا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد سے 20 سال میں افغانستان میں 457 برطانوی فوجی ہلاک ہوئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق افغانستان سے برطانوی افواج کے جلد بازی میں اور خفیہ انخلاء پر جانسن حکومت کو داخلی تنقید کا سامنا ہے اور وہ جنگِ عراق کی طرز پر جنگ افغانستان پر پبلک انکوائری کے مطالبات کی مزاحمت کر رہے ہیں۔

News Code 1907298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =