کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2  افراد جاں بحق

بھارت کے وزیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے فوجی آپریشن کے دوران مزید دو افراد کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے وزیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے فوجی آپریشن کے دوران مزید دو افراد کو ہلاک کردیا۔ کشمیر ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہنڈوارہ میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ کشمیر کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ہنڈوارہ میں ہلاک ہونے والے دو افراد کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین سے تھا ، ہلاک ہونے والوں میں حزب المجاہدین  کا کمانڈرمعراج الدین حلوائی بھی شامل ہے۔

News Code 1907277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =