ایران کے نئے صدر جناب رئيسی کو تین ممالک کے صدور کے تہنیتی پیغامات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مزيد تین ممالک کے صدور نے تہنیتی پیغامات ارسال کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مزيد تین ممالک کے صدور نے تہنیتی پیغامات ارسال کئے ہیں۔ جن ممالک کے صدور نے تہنیتی پیغامات ارسال کئے ہیں ان میں سینیگال، بنین اور آئیوری کوسٹ کے صدور شامل ہیں۔

سینیگال کے صدر ماکی سالئہ نے اپنے پیغام میں سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بنین کے صدر پیٹرس ٹیلن نے ایران کے نئے صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ ادھر آئیوری کوسٹ کے صدر السن ویٹرا نے بھی آیت اللہ رئيسی کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور پیشرفت کے لئے دعا کی ہے۔

News Code 1907270

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =