روس میں لاپتہ ہونے والا مسافر طیارے کے تمام مسافروں کے ہلاک ہونے کا خدشہ

روس میں لاپتہ ہونے والا مسافر بردار طیارہ جزیرہ نما کامچاٹکا میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں لاپتہ ہونے والا مسافر بردار طیارہ جزیرہ نما کامچاٹکا میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق انٹونیو 26 ٹربو طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ دو انجن والے مسافر بردار طیارے میں 22 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوارتھے۔

طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے دوران ہیلی کاپٹر میں سوار ریسکیو اہلکاروں کو جہاز کے ملبے کی کچھ باقیات مشرقی جزیرہ نما کامچاٹکا کے سمندر کی سطح پر دکھائی دیں۔ طیارے کے ملبے کی جگہ امدادی کشتیوں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ طیارے میں میئر اولگا کوکیریفا بھی موجود تھے۔ سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک انسانی باقیات نہیں ملی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1907263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =