پاکستان کا طورخم بارڈرپر ہر قسم کی آمدورفت بند کرنے کا اعلان

پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم پرہر قسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم پرہر قسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔

پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر پاک افغان سرحد طور خم کو آج سے امیگریشن اور آمد ورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔ پاکستان کے  وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج سے طور خم بارڈر پر ہر قسم کی امیگریشن اور آمد ورفت بند رہے گی۔ وزیر ِداخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے این سی او سی کی نئی گائیڈ لائنز کے اجراء تک پاک افغان طور خم بارڈر پر آمد و رفت بند رہے گی۔

News Code 1907257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =