برطانوی وزیر اعظم کا کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بورس جانسن نے کہا کہ ہمیں کوویڈ کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے اب خود ہی فیصلےکرنا ہوں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ 19 جولائی سے پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں لازمی ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے، اس کے بعد ماسک رضا کارانہ طور پر پہنا جاسکے گا۔

بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وائرس کے دنوں کی ایک میٹر کی سماجی دوری کی شرط بھی ختم کی جارہی ہے جبکہ سیلف آئیسولیشن برقرار رہے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ اور گھروں میں صرف 6 افراد کی ملاقات کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی پابندی بھی ختم کی گئی ہے جبکہ 19 جولائی سے تمام بزنس اور نائٹ کلب کھل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے مثبت نتائج کے سبب پابندی اٹھانا ممکن ہوا ہے، 29 جولائی تک ملک کی تمام بالغ آبادی کو پہلی ڈوز، دو تہائی کو دوسری ڈوز بھی لگادی جائے گی۔

News Code 1907255

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =