سعودی عرب کے وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود رواں ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود رواں ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔  ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ پاکستان میں اپنے 2 روزہ دورے کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورے سے قبل سعودی عرب کا ایک اعلی سطح وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔ واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ جولائی کے تیسرے ہفتہ میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

News Code 1907235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =