مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ یوکرائن کو چار صفر سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیری کین نے دو گول اسکور کئے جبکہ ہیری میگوائر اور جارڈن ہنڈرسن نے ایک، ایک گول کیا۔ اس سے پہلے ڈنمارک نے جمہوریہ چیک کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
یورو کپ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو اٹلی اور اسپین کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور ڈنمارک 7 جولائی کو ویمبلے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے 25 سال بعد یورو کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
آپ کا تبصرہ