طالبان کا افغانستان کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ/ جھڑپوں میں 224 طالبان ہلاک

طالبان نے 24 گھنٹے کے دوران افغانستان کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ جھڑپوں میں 224 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ طالبان کو امریکہ کی طرف سے سیکڑوں گاڑياں اور جنگی ساز و سامان بھی مل گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان نے 24 گھنٹے کے دوران افغانستان کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے طالبان کو امریکہ کی طرف سے سیکڑوں گاڑياں اور جنگی ساز و سامان بھی مل گیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 224 طالبان مارے گئے۔ واضح رہے کہ افغان طالبان نے اتحادی افواج کی 700 سے زائد گاڑیوں ، جنگی ساز و سامان اور گولہ بارود پر قبضہ کرلیا۔

News Code 1907232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =