ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی پر ٹیکس چوری کرنے کا مقدمہ درج

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی گلوبل رئیل اسٹیٹ پر 15 سال سے ٹیکس چوری کرنے کا الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی گلوبل رئیل اسٹیٹ پر 15 سال سے ٹیکس چوری کرنے کا الزام کا ہے جس پر کمپنی کے مالی امور کے سربراہ ایلن وسلبرگ کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سابق صدرٹرمپ  کی کمپنی کے مالی امور کے سربراہ کی عدالت میں پیشی ہوئی، پراسیکیوٹر نے کمپنی کی جانب سے 15 سال سے ٹیکس نہ دینے پر جرح کی۔ ایلن وسلبرگ پر پہلے ہی فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر ٹرمپ کی کمپنی کے اعلیٰ افسران خفیہ طور پر زیادہ تنخواہ لیتے ہیں تاہم دستاویز میں کم تنخواہ ظاہر کی جاتی ہے تاکہ ٹیکس بچایا جا سکے اسی لیے کمپنی کے مالی امور کے سربراہ ایلن وسلبرگ پر دھوکہ دہی سمیت 17 لاکھ ڈالر آمدنی پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام بھی ہے۔

واضح  رہے کہ فرد جرم عائد ہونے کے علم کے بعد ٹرمپ کے قابل اعتماد ساتھی ایلن وسلبرگ نے خود کو تفتیش کے لیے پیش کردیا تھا اور عدالت میں حاضر ہوئے۔ عدالت نے ایلن وسلبرگ کو افسران کی کم تنخواہ ظاہر کرنے کے الزام میں بری الذمہ قرار دیدیا تاہم تفتیش مکمل ہونے تک ان پر سفری پابندی عائد کردی ہیں۔

News Code 1907219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =