مہر خبررساں ایجنسی نے اردن کے بادشاہ کے دفتر کے رابطہ عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے اپنے پیغام میں ایران اور اردن کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردن ، ایرانی عوام کی ترقی اور پیشرفت کا خواہاں ہے ۔ اردن کے بادشاہ نے اپنے پیغام میں اللہ تعالی کی بارگاہ میں ایران کے نئے صدر کی کامیابی اور سلامتی کے لئے بھی دعا کی۔

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
News Code 1907218
آپ کا تبصرہ