مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے چین کی جانب سے جوہری پروگرام میں توسیع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے بیلسٹک میزائلز رکھنے کے لیے اتنے بڑے پیمانے پر گودام کی تیاری بہت سے سوالات پیدا کررہی ہے ۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چین شمالی مغربی شہر یومین کے قریب ریگستان میں بیلسٹک میزائل رکھنے کے لیے 100 کے قریب بڑے گودام تیار کررہا ہے جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ چین اپنی جوہری صلاحیتوں میں مزید اضافہ کررہا ہے۔

امریکہ نے چین کی جانب سے جوہری پروگرام میں توسیع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
News Code 1907213
آپ کا تبصرہ