ایران کے نئے صدر نے حکام کی معرفی کے لئے " یاران رئیسی " کے عنوان سے نیا سسٹم لانچ کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے وزراء اور اعلی حکام کی معرفی اور انتخاب میں عوام سے صلاح و مشورے کے لئے " یاران رئیسی " کے عنوان سے نیا سسٹم لانچ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایرانی عوام، دانشورں، ماہرین ، اعلی شخصیات ، تنظیموں اور احزاب کے ذریعہ کابینہ کے وزراء اور اعلی حکام کی معرفی اور انتخاب کے لئے  " یاران رئیسی " کے عنوان سے نیا سسٹم لانچ کردیا ہے۔

ایران کے نئے صدر نے وزارء اور اعلی حکام کے انتخاب کے سلسلے میں چار شرائط پیش کئے ہیں، جن میں استعداد، انسداد بد عنوانی ، انقلابی جذبہ اور عوام دوست  ہونا شامل ہیں۔

ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایرانی عوام، دانشوروں ، ماہرین ، طلباء تنظیموں اور مختلف احزاب کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں وزراء اور اعلی حکام کے انتخاب میں اپنے وعدے پر قائم ہوں اور میں آپ کی مدد سے ایسےافراد کا انتخاب کروں گا ، جو کارآمد، کرپشن کے خلاف ، انقلاب جذبہ سےسرشار اور عوام دوست ہوں گے۔ صدر رئیسی نے عوام اور تمام احزاب اور گروہوں سے درخواست کی ہے کہ ان کی نظر میں اگر مذکورہ شرائط کے حامل افراد موجود ہوں تو وہ معرفی کریں تاکہ ایرانی عوام اور مختلف احزاب ، دانشوروں ، تنظیموں و ماہرین کے تعاون سے اچھے اور بہترین افراد کوعوام کی خدمات  پر مامور کیا جاسکے۔

News Code 1907212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =