امریکہ نے بگرام ائیر بیس سے اپنے فوجیوں کو مکمل طور پر نکال لیا

امریکہ نے بگرام ائیر بیس سے 20 سال بعد اپنے فوجیوں کو مکمل طور پر نکالنے کے بعد اسے افغان فوج کے حوالے کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ نے بگرام ائیر بیس سے 20 سال بعد اپنے فوجیوں کو مکمل طور پر نکالنے کے بعد اسے افغان فوج کے حوالے کردیا ہے۔ اس سے قبل نیٹو فورسز نے بھی  بگرام ايئر بیس کو ترک کردیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی فوج نے بگرام ائیربیس کو افغان فوج کے حوالے کردیا ہے، تقریباً 20 سال تک بگرام ائیر بیس کا کنٹرول امریکی فوج کے پاس رہا ۔ امریکی فوج نے بگرام ائیر بیس کا کنٹرول آج صبح افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ بیس ہفتہ کہ روز ایک تقریب میں افغان حکومت کے حوالہ کی جائے گی۔ امریکی ذرائع کے مطابق اگرچہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا ابھی مکمل نہیں ہوا ہے لیکن عنقریب امریکی فوج کا افغانستان سے خروج مکمل ہوجائےگا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی کے نتیجے میں افغان قوم کو دہشت گردی، بد امنی ، جنگ اور خونریزی کے علاوہ کچھ نہیں ملا ۔

News Code 1907209

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =