مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی 2 ریاستوں میں غیر معمولی گرمی کی لہر کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ کی شمال مغربی ریاستوں اوریگن اور واشنگٹن میں شدید گرمی کی وجہ سے اموات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ امریکہ کی ریاست اوریگن میں جمعہ سے اب تک 63 اموات ہوئی ہیں جن میں سے 45 پورٹ لینڈ میں ہوئیں۔ پورٹ لینڈ میں اتوار کو درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ باقی اموات ریاست واشنگٹن میں ہوئی ہیں جہاں منگل کو درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر مغربی کینیڈا میں جاری گرمی کی لہر سے اموات کی تعداد 486 ہو چکی ہے۔

امریکہ کی 2 ریاستوں میں غیر معمولی گرمی کی لہر کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔
News Code 1907205
آپ کا تبصرہ