امریکہ کا طالبان کو انتباہ/ ہوائی حملوں کی دھمکی

افغانتسان میں نیٹو سربراہ اور امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے طالبان کو افغانستان کےعلاقوں پر بزور طاقت قبضہ کرنے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرطالبان نے پُر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ بند نہیں کیا تو فضائی حملوں کے لیے تیار رہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانتسان میں نیٹو سربراہ اور امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے طالبان کو افغانستان کےعلاقوں پر بزور طاقت قبضہ کرنے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرطالبان نے پُر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ بند نہیں کیا تو فضائی حملوں کے لیے تیار رہیں۔

اطلاعات کے مطابق کابل میں صحافیوں سے گفتگو میں افغانستان میں نیٹو سربراہ امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے کہا کہ میں فضائی حملوں کے حق میں نہیں ہوں لیکن طالبان پُر تشدد کارروائیوں کے ذریعہ علاقوں پر قبضے سے باز نہ آئے تو فضائی حملے ناگزیر ہوجائیں گے۔

جنرل اسکاٹ ملر نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ افغانستان سے انخلا کے باوجود امریکی فوجی طالبان پر فضائی حملے کرنے اور انہیں کچلنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغان سکیورٹی فورسز مناسب ایڈجسٹمنٹ کرلیں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی فوجیں واپس بلانے کے اعلان کے بعد سے دیہی علاقوں میں افغان طالبان اور مقامی سکیورٹی فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس کے دوران درجنوں افراد  لقمہ اجل بن گئے ہیں جب کہ طالبان نے افغانستان کے 100 سے زائد اضلاع پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

News Code 1907188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =