ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کو قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کو قتل کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن شروع کیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب کہ ایک گھر میں شدت پسندوں  کی موجودگی کی اطلاع پر بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ بھارت فوج اور مقامی انتظآمیہ نے ہلاک ہونے والے جوانوں کو دہشت گرد قراردیتے ہوئے ان کی لاشیں لوحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔

News Code 1907187

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =