سوئیڈن کے وزیراعظم نے عہدے سے استعفی دیدیا

سوئیڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لووین اپنے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔

​​​​​​​مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سوئیڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لووین اپنے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق سوئیڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لووین کے خلاف گزشتہ ہفتے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جس میں اسٹیفن لووین اپنی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے۔

سوئیڈن کے وزیر اعظم تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد بھی عہدہ  برقرار رکھنے کے لیے تمام تر کاوشوں میں ناکامی کے بعد آج اپنے عہدے سے باضابطہ مستعفی ہوگئے، جس کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر نئے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے۔

وزیراعظم لووین ملک میں گھروں کے کرایوں میں اضافے پر نیا قانون بنا رہے تھے جس پر اپوزیشن نے بھرپور عوامی احتجاج کے بعد تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جس کی حمایت وزیراعظم کی اتحادی جماعت لیفٹ پارٹی نے بھی کی۔

اسٹیفن لووین سویڈن کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں جنہیں عدم اعتماد کی تحریک میں ناکامی کے باعث عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ 54 سالہ اسٹیفن لووین 2014 میں پہلی بار وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور 2019 میں اتحادی حکومت کے ذریعے دوسری بار وزیراعظم بنے تھے۔

News Code 1907157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha