بھارت کا نئے اگنی پرائم بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

بھارت نے ریاست اوڑيسہ کے ساحلی علاقہ میں اگنی میزائل سیریز کی ایڈوانس قسم " اگنی- پی" کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے ریاست اوڑيسہ کے ساحلی علاقہ میں اگنی میزائل سیریز کی ایڈوانس قسم " اگنی- پی" کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بھارت کے اگنی پی میزائل نے ایک ہزار سے دو ہزار کلومیٹر کے درمیان اپنے تمام اہداف کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کردیا۔ اگنی پی بیلسٹک میزائل 1000 سے 2000 تک اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہندوستانی دفاعی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ایک بیان میں نے اگنی پرائم بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اگپنی پرائم میزائل نے راستے میں اپنے تمام اہداف کو تباہ کردیا۔

بھارت اسی ماہ 24 اور 25 جون کو دو الگ الگ میزائل تجربات کرچکا ہے۔ اس طرح پانچ دنوں میں بھارت نے آج یہ تیسرا میزائل تجربہ کیا ہے۔

News Code 1907156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha