ڈھاکہ میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈھاکہ میں 3 منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ جس سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔پولیس نے دھماکے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1907155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =