آسڑیلیا میں اسکائی ڈرائیورز جہاز سے گر کر ہلاک

آسڑیلیا میں اسکائی ڈائیونگ کرنے والے انسٹرکٹر اور ان کے شاگرد اسکائی ڈائیونگ سے پہلے ہی اچانک جہاز سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  آسڑیلیا میں اسکائی ڈائیونگ کرنے والے انسٹرکٹر اور ان کے شاگرد اسکائی ڈائیونگ سے پہلے ہی اچانک جہاز سے گر کر ہلاک ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی کے علاقے گولبرن میں دو اسکائی ڈرائیورز کو لے جانے والے طیارے میں موجود دونوں ڈائیورز فضا میں چھلانگ لگانے ہی والے تھے کہ اچانک کسی وجہ سے جہاز سے نیچے گر گئے۔

دونوں اسکائی ڈرائیورز ہزاروں فٹ بلندی سے نیچے رن وے پر گرے اور دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے اسکائی ڈایورز کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اسکائی ڈائیورز کی اچانک طیارے سے گرنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ انسٹرکٹر ڈائیور نہ صرف تجربہ کار تھے بلکہ وہ ڈھائی ہزار سے زائد بار ڈائیونگ کرچکے تھے۔

News Code 1907150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha