کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگِٹ سے 6  مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگِٹ سے چھ مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگِٹ سے چھ مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے قریب مارگٹ کے علاقے سے مسلح افراد نے نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور پر کام کرنے والے 6 مزدوروں کو اغواء کرلیا اور 3 کو قریبی علاقے میں چھوڑ دیا جب کہ تین کو ساتھ لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور مغویوں کی تلاش شروع کردی۔ اغواء ہونیوالوں میں ایک مقامی اور دو مزدوروں کا تعلق قلعہ سیف اللہ اور پنجاب سے بتایا گیا ہے۔

News Code 1907147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha