پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی بلوچستان کے سپاہی کفایت اللّٰہ ہلاک ہو گئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی بلوچستان کے سپاہی کفایت اللّٰہ  ہلاک ہو گئے ۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ایم 8 پر واٹر باؤزر کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وہابی دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کے بزدلانہ حملے فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ، سکیورٹی فورسز ہر قیمت پر وہابی دہشت گردوں  کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گی ۔

News Code 1907145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =