افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 248 طالبان ہلاک

افغانستان میں طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں 248 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں 248 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ جھڑپوں کی وجہ سے کابل میں مسلسل پانچویں روز بجلی کی فراہمی منقطع رہی۔ طالبان شر پسندوں نے تاجیکستان سے آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو گزشتہ ہفتے تباہ کیا تھا۔ افغان وزارتِ دفاع کے مطابق جھڑپوں میں24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد طالبان مارے گئے۔ افغان وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کابل سمیت مختلف صوبوں میں آپریشن کے دوران 248 طالبان دہشت گرد  ہلاک جبکہ 137 زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ اور نیٹو فوجیوں کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

News Code 1907144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =