امریکہ میں گرم ہوا کا غبارہ پھٹنے سے 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں گرم ہوا کا غبارہ پھٹنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست نیو میکسیکو میں گرم ہوا کا غبارہ پھٹنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک شدید زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ نیو میکسیکو میں اس وقت پیش آیا جب گرم ہوا سے اڑنے والا غبارہ بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں غبارہ مسافروں کی ٹوکری سمیت 100 فٹ بلندی سے ایک گھر کے صحن میں گرگیا، جس کے نتیجے میں غبارے کے پائلٹ اور تین مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں پورے علاقے کو بجلی کی فراہم معطل ہوگئی۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے تحقیقات کا آغازکردیا گيا ہے۔

News Code 1907136

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =