بھارت میں کسانوں کا زراعت بچاؤ دن منانے کا اعلان

بھارت میں کسانوں نے تین نئے زرعی قوانین کیخلاف احتجاج کے سات ماہ مکمل ہونے پر زراعت بچاؤ دن منانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کسانوں نے تین نئے زرعی قوانین کیخلاف احتجاج کے سات ماہ مکمل ہونے پر زراعت بچاؤ دن منانے کا اعلان کیا ہے۔

کسانوں نے کہا کہ بھارت بھر میں گورنروں کو میمورنڈم پیش کریں گے۔

بھارتی کسان یونین کا کہنا ہے کہ تمام گورنرز کو 3 زرعی قوانین کیخلاف میمورنڈم جمع کرائیں گے، کسان احتجاجی تحریک پرامن رہے گی۔

کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت ہے۔ کسانوں کو گورنر ہاؤس جانے سے روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

ادھر چندی گڑھ میں کسانوں نے رکاوٹوں کو ہٹا کر گورنر ہاؤس کی طرف مارچ جاری رکھا۔

News Code 1907133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =