ایران طویل مدت تک مذاکرات کو جاری نہیں رکھےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران طویل مدت تک مذاکرات کو جاری نہیں رکھےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں ویانا میں جاری مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نامحدود مدت تک مذاکرات کو جاری نہیں رکھےگا۔ خطیب زادہ نے کہا کہ فیصلہ امریکہ کو کرنا ہے کہ اسے ٹرمپ کی میراث کو ترک کرنا ہے یا جاری رکھنا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو نابود کرنے کی بھر پور کوشش کی جبکہ ایران نے اس معاہدے پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اسے بچانے کی بھی کوشش کی۔ خطیب زادہ نے کہا کہ ایران کا معاہدے پر یقین ہے لیکن فیصلہ امریکہ کو کرنا ہے کہ اسے سابق صدر ٹرمپ کی میراث کو ترک کرکے معاہدے میں واپس آنا ہےیا نہیں۔ ایران نامحدود مدت تک مذاکرات کو جاری نہیں رکھےگا۔

News Code 1907132

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =