وہابی دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو شدید نقصان پہنچایا

پاکستانی فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو شدید نقصان پہنچایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اسلام آباد میں نیشنل امیچئور شارٹ فلم فیسٹیول  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو شدید نقصان پہنچایا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں، اب پاکستان کا حقیقی چہرہ سامنے لانے کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان شارٹ فلمیں بنائیں گے، فیسٹیول کے ذریعے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا جائے گا، فیسٹیول میں نوجوانوں کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ انہوں ںے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا۔

News Code 1907131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =