ایرانی فوج کا رواں سال جوشن میزائل سسٹم فعال کرنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی دفاعی فورس کے نائب کمانڈر نے کہا ہے کہ رواں سال جوشن میزائل سسٹم فعال ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی دفاعی فورس کے نائب کمانڈرعلی رضا الہامی  نے کہا ہے کہ رواں سال جوشن میزائل سسٹم فعال ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی فوج لیزر، کوانٹم اور خلائی رسائی کے علوم  کی سمت رواں دواں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی تدبیر اور حکمت عملی کی بنا پر فضائی دفاعی فورس پیشرفت اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

انھوں نے کہا کہ فضائی دفاعی فورس کی ذمہ د اری ایران کی فضائی حدود کا دفاع ہے اور اس سلسلے میں ایران کی فضائی دفاعی فورس نو ظہور اور جدید علوم کے میدان  میں داخل ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ  ایران کی فضائی دفاعی فورس ایران کی دیگر مسلح افواج کے ہمراہ ملک اور قوم کے دفاع کے سلسلے میں پہلے سے کہيں زیادہ آمادہ ہے اور رواں برس جوشن میزائل سسٹم کو فعال کیا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے جوان سائنسداں دفاعی وسائل کی تیاری کے سلسلے میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں ہم کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

News Code 1907130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =