مہر خبررساں اجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کی نئی جائزہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد چھ ماہ سے ایک سال کے اندر افغان حکومت ختم ہوسکتی ہے۔ ایک امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ حالات جس رُخ پر جارہے ہیں ان کے پیش نظر افغان حکومت سابقہ اندازوں سے زیادہ جلدی گرسکتی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی فوجی انخلا کے بعد بھی تقریباً 650 امریکی فوجی افغانستان میں رہیں گے۔

امریکی انٹیلی جنس کی نئی جائزہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد چھ ماہ سے ایک سال کے اندر افغان حکومت ختم ہوسکتی ہے۔
News Code 1907121
آپ کا تبصرہ