بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کرکٹ کپ متحدہ عرب امارات منتقل

بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کرکٹ کپ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یو اے ای میں شیڈول  انڈین پریمئر لیگ 15 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گی جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے 17 اکتوبر سے شروع ہوجائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں 30 میچز کھیلے جائیں گے، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پہلے راونڈ کے میچز یواے ای کے ساتھ عمان میں ہوں گے۔

اس حوالے سے بھارتی بورڈ نے ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کے لئے باضابطہ طور پر لکھنا ہے، مجوزہ پروگرام کے مطابق سپر 12 مرحلے کے میچز 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔

آئی سی سی نے یکم جون کو ہونے والے اجلاس میں بھارتی بورڈ کو جون کے آخر تک میچز کے مقامات کے بارے میں تفصیلات بتانے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے انڈین  پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی یو اے ای منتقلی کا مطالبہ بھی زور پکڑنا شروع ہوگیا تھا۔

News Code 1907120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =