پاکستان کا  طالبان کے خلاف فوجی ایکشن نہ کرنے کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کے خلاف فوجی ایکشن نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے  کہا ہے کہ پاکستان طالبان کے خلاف فوجی ایکشن نہیں کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کے تعاون کو ناکافی سمجھا اور ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے، بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے اپنی بساط سے بڑھ کر امریکہ کی مدد کی۔

عمران خان نے امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان امریکہ سے اعتماد اور باہمی مفاد پر مبنی مہذب تعلقات چاہتا ہے، ہم چاہتے ہیں امریکہ پاکستان سے بھی بھارت جیسے تعلقات رکھے۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ افغان مسئلے کا حل سیاسی ہے ورنہ خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔ پاکستان نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ کابل پر قبضہ نہ کریں۔

News Code 1907116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =