مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صوبے ہینان میں مارشل آرٹ سینٹر میں آگ لگنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں مارشل آرٹ سینٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے عمارت میں لگی آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جن کی عمر 7 سے 16 سال کے درمیان ہے۔
آپ کا تبصرہ