یمنی فوج کے ڈرون حملے میں سعودی عرب کے 60 کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی

یمنی فورسز نے نجران کے علاقہ الودیعہ میں سعودی عرب کے فوجیوں کے ایک ٹریننگ سینٹر پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے 60 کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یمن کی سرکاری خبررساں ایجنسی سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے  نجران کے علاقہ الودیعہ میں سعودی عرب کے فوجیوں کے ایک ٹریننگ سینٹر پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے 60 کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ڈرون حملے کے بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی میں 10 ڈرونز طیاروں نے حصہ لیا جنھوں نے سعودی فوج کے ٹریننگ سینٹر کو دقیق نشانہ بنایا۔ یحیی سریع نے کہا کہ اس کارروائی میں 60 سعودی فوجی ہلاک اور واصل جہنم ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ اس کارروائی کی متعلق تمام تصویریں ثبت ہوگئی ہیں جنھیں عنقریب نشر کیا جائےگا۔

News Code 1907108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =