پاکستان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سبی کے علاقے سنگن میں وہابی دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کردیا، جس میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سبی کے علاقے سنگن میں وہابی دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کردیا، جس میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سنگن میں وہابی دہشت گردوں نے ایف سی کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں ایف سی بلوچستان کے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ جب کہ ایف سی بلوچستان نے دہشت گردوں کے فرار کے راستے بلاک کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

News Code 1907107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =