امریکہ میں عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 51 افراد ملبے تلے دب گئے

امریکی شہر میامی میں عمارت گرنے سے کم سے کم ایک شخص ہلاک اور 51 افراد ملبے تلے دبے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر میامی میں عمارت گرنے سے کم سے کم ایک شخص ہلاک اور 51 افراد ملبے تلے دبے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں بارہ منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 51 افراد ملبے میں دب گئے ہیں۔

میامی کے کمشنر جوز ڈیاز کا کہنا ہے کہ قصبے سرف سائیڈ میں واقع یہ عمارت 1980 میں تعمیر کی گئی تھی، 130 یونٹس پر مشتمل اس عمارت کا نصف حصہ گر گیا ہے، اس عمارت میں رہائش پذیر افراد سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے، امدادی کارکنوں نے ملبے سے 35 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

News Code 1907105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =