چین کا اپنی کمپنیوں کے مفادات کو یقینی بنانے کا اعلان

چين نے اپنی کپمنیوں پر امریکی پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں کے مفاد کا تحفظ یقینی بنایا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چين نے اپنی کپمنیوں پر امریکی پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں کے مفاد کا تحفظ یقینی بنایا جائےگا۔ امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگانے ہوئے پانچ چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

چین نے امریکی اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں کے مفاد کا تحفظ یقینی بنایا جائےگا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں قابل مذمت ہیں۔ چینی کمپنیوں کے مفا دکےتحفظ کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔ بائیڈن انتظامیہ نے چین کی بڑی سولر پینل کمپنی کی درآمدات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

News Code 1907103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =