مکیش امبانی نے گرین انرجی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا

بھارت سے تعلق رکھنے والے ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے 75 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے گرین انرجی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے 75 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے گرین انرجی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ مکیش امبانی نے ریلائنس انڈسٹریز کی سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اس بڑے منصوبے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرین انرجی پر 75 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے جس کے ذریعے 2030 تک 100 گیگا واٹ سولر انرجی پیدا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جام نگر میں پانچ ہزار ایکڑ زمین پر دھیرو بھائی امبانی گرین انرجی گیگا کمپلیکس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر 60 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

News Code 1907100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =