امریکہ کے انخلاء کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ

روسی وزیرِ دفاع نے امریکہ اور نیٹو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد خانہ جنگی شروع ہوجائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو نے بین الاقوامی سلامتی سے متعلق ماسکو کانفرنس سے خطاب میں امریکہ اور نیٹو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد خانہ جنگی شروع  ہوجائے گی۔ روسی وزير دفاع نے امریکہ اور نیٹو پر کڑی نکتہ چینی کرتےہوئےکہا کہ امریکہ اور نیٹو 20 سال تک افغانستان میں رہے لیکن نہ تو وہاں امن قائم کرسکے اورنہ ہی مضبوط ریاستی ادارے قائم کرسکے، آنے والے دونوں میں افغانستان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے،یہ خطرہ بڑے پیمانے پر موجود  ہے کہ امریکہ اور نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی دوبارہ شروع ہوجائے گی۔روسی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے۔

News Code 1907095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =