میانمار میں فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں 2 اہلکار اور 4 مظاہرین ہلاک

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں 2 اہلکار اور 4 مظاہرین ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں 2 اہلکار اور 4 مظاہرین ہلاک ہوگئےہیں۔

اطلاعات کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کے دوران فوجی اہلکاروں نے براہ راست عوام پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مظاہرین کی جانب سے بھی فوج پر دستی بم پھینکے گئے جس سے دو فوجی افسران مارے گئے۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ احتجاج میں تشدد کا آغاز مظاہرین کی جانب سے کیا گیا۔

میانمار میں رواں برس یکم فروری کو فوج نے الیکشن میں دھاندلی کا بہانہ بناکر منتخب حکومت کا تحتہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔ ملک بھر میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور حکمراں آنگ سان سوچی کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

News Code 1907093

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =