بھارتی وزیراعظم آج کشمیری قیادت سے ملیں گے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج کشمیری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج کشمیر کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر پر آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر قیادت آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوگی۔ مودی حکومت کی جانب سے اہم کشمیری سیاسی جماعتوں کی قیادت کو دہلی میں آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ بھارتی وزير اعظم کی طرف سے آل پارٹی کانفرنسمیں کشمیری رہنماؤں نے شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما پی چدم برم نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی سرکار کشمیر کا اسٹیٹس بحال کرے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کئے بغیر سیاسی عمل بحال نہیں ہوسکے گا۔

News Code 1907089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =