آیت اللہ رئیسی کی ایران کے موجودہ صدر روحانی سے ملاقات اور گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایران کے موجودہ صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایران کے موجودہ صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اطلاعات کے مطابق صدر روحانی کے دفتر کے انچارج جناب محمود واعظی نے کابینہ کے اجلاس کے ضمن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج صبح صدر حسن روحانی سے صدارتی دفتر میں ملاقات اور گفتگو کی۔ اس سے قبل ایران کے موجودہ صدر نے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کی تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد  عدلیہ کے آفس میں ملاقات اور گفتگو کی اور انھیں مبارکباد پیش کی۔

News Code 1907085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =