طالبان نے افغانستان کے شمال میں شیر خان گزرگاہ پر قبضہ کرلیا

افغانستان کی تاجیکستان کے ساتھ مرکزی سرحدی گزرگاہ شیر خان پرطالبان نے قبضہ کرلیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی تاجیکستان کے ساتھ مرکزی سرحدی گزرگاہ شیر خان پرطالبان نے قبضہ کرلیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق قندوز شہر سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر افغانستان کے شمال میں شیر خان بندر پر قبضہ امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد سے طالبان کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی تصدیق کی ہے کہ طالبان نے دریائے پاینج کے پار شیر خان گزرگاہ پر قبضہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کا شیر خان بندر اور قندوز میں تاجیکستان سے ملحقہ سرحدی گزر گاہوں پر مکمل کنٹرول ہوچکا ہے۔

News Code 1907079

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =