روس میں مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ / 9 افراد ہلاک

روس میں مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  روس میں مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق روس میں پیرا شوٹرز کو لیکر جانے والا مسافر بردار طیارہ انجن میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے جنگل میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران درخت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

امدادی کاموں کے دوران طیارے کے ملبے سے 9 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 11 افراد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائي جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تنائی ایئر فیلڈ سے پرواز بھرنے والے طیارے میں 17 پیرا شوٹرز اور پائلٹ کے علاوہ عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے پیرا شوٹرز کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1907027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =