پاکستان کے وزير اعظم نے امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے انکار کردیا

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکہ کو افغانستان میں کارروائی کرنے کے لیے پاکستان میں فوجی اڈے دینے سے انکار کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکہ کو افغانستان میں کارروائی کرنے کے لیے پاکستان میں فوجی اڈے دینے سے انکار کر دیا ہے۔

عمران خان نے امریکی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو افغانستان میں ایکشن کے لیے پاکستانی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ممکن ہی نہیں کہ ہم امریکہ کو افغانستان میں ایکشن کے لیے پاکستان میں اڈے دیں۔

‏وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل کا اس حوالے سے جاری کیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا امریکی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو پیر کی صبح 3 بجے نشر ہو گا۔

News Code 1907007

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =